Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب میں خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم میں اضافہ


 پنجاب میں خواتین سے ہونے والے جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اعداوشمار کے مطابق صوبے میں رواں سال 8 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 168 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 52 کیسز ذیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف گوجرانوالہ میں 50 کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 23 جبکہ سرگودھا میں زیادتی کے 27 واقعات رپورٹ ہوئے۔

خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے باوجود محکمہ پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ صوبے میں خاتون اے آئی جی جینڈر سیل کا عہدہ تشکیل دیا جاسکا نہ کوئی افسر تعینات کی جاسکی۔

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کے دعووں کے برعکس صورتحال کا اندازہ خواتین آفیسرز کی تعداد اور افسران کی تعیناتی سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments