کیمبرج: برطانوی سائنس دانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کس طرح صحت مند خلیے جسم کے دیگر حصوں تک کینسر کا مرض پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کینسر ریسرچ یو کے کیمبرج انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے تحقیق میں دریافت کیا کہ کینسر کے خلیے پورے جسم میں بیماری کو پھیلانے کے لیے صحت مند خلیوں کے عمل پر قبضہ کرتے ہیں۔ اس دریافت نے کینسر کے متعلق سوچنے کے موجودہ طریقے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔
کینسر کے مریضوں کی اموات کے بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ میٹا اسٹیٹس ہے، ایسا ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ محققین کو اس عمل کی اہم علامات کی تشخیص کرنے میں مشکل ہوتی ہے جس کو ادویات سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
حالیہ تحقیق میں محققین نے NALCN نامی ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو اس عمل میں اہم کردار کرسکتا ہے۔
چوہوں پر کیے جانے تجربات میں محققین کو معلوم ہوا کہ NALCN پروٹین کی سرگرمی میں میٹا اسٹیٹِس کے عمل کو بڑھاوا دیتا ہے۔
تحقیق میں محققین نے دیکھا کہ جب انہوں نے چوہوں میں سے کینسر کے بغیر اس پروٹین کو ہٹایا، تو ایسا کرنا ان کے صحت مند خلیوں کے اپنے اصل ٹِشو کو چھوڑنے کا سبب بنا اور یہ خلیے جا کر جسم میں دوسرے اعضاء کے ساتھ مل گئے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ میٹا اسٹیٹِس کوئی غیر معمولی عمل نہیں جو کینسر تک محدود ہو جس طرح پہلے سمجھا جاتا تھا۔ بلکہ یہ ایک معمول کا عمل ہے جس کو صحت مند خلیے استعمال کرتے ہیں اور اس عمل کو کینسر کے خلیے استعمال کرتے ہوئے جسم کے دیگر حصوں تک پہنچتے ہیں۔
کینسر ریسرچ یو کے کیمبرج انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور تحقیق کے گروپ سربراہ پروفیسر رچرڈ گِلبرٹسن کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ان کی لیب سے تین دہائیوں میں آنے والی معلومات میں سب سے اہم ہے۔
0 Comments