Ticker

6/recent/ticker-posts

افغانستان کیلئے ترکیہ کا فضائی آپریشن آئندہ سال مارچ میں بحال ہوگا


 امریکی قبضہ ختم ہونےکے لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد افغانستان کے لیے ترکیہ کی جانب سے فضائی آپریشن آئندہ سال مارچ میں بحال ہو رہا ہے جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائنز کابل اور مزار شریف کے لیے فضائی سروس شروع کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ  آئندہ سال مارچ میں کابل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک فلائٹ آپریٹ ہوگی جب کہ مزار شریف کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

 ترکش ائیر لائنز ماضی میں استنبول ائیرپورٹ  سے افغان دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور مزار شریف ائیرپورٹ  تک براہ راست پروازیں چلاتی رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments