Ticker

6/recent/ticker-posts

سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کو پنجاب کے قافلوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا ٹاسک دے دیا گیا


 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے سینئر وزیر اسلم اقبال کو پنجاب کے قافلوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا ٹاسک دے دیا۔

اب تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال ہوگا، کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کو پنجاب کے قافلوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب کے قافلوں کی ذمہ داری پنجاب حکومت کےسپرد کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شامل 50 ہزار افراد اسلام آباد میں داخل ہوتے ہیں تو روزانہ 15 سے 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، اور اس حوالے سے عمران خان کی سینئر وزیر کوسہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق روزانہ 15 سے 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لانگ مارچ میں ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، پٹرول اور جنریٹر کی مد میں لگایا گیا ہے، اور پنجاب سے آنے والوں کو سہولیات اور ان کا خیال رکھنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments