Ticker

6/recent/ticker-posts

’’احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کئے گئے کیسز بند نہیں ہوں گے‘‘


 نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد درجنوں کیسز نیب کو واپس کردیئے گئے تھے، تاہم اب اس حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کئے گئے کیسز بند نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیب کو واپس بھیجے گئے کیسز پر کارروائی آگے بڑھانے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجابتیار ہو گيا ہے، اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے قومی احتساب بيورو (نیب) کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب کو خط میں کہا ہے کہ صوبائی سطح پر محکمہ انٹی کرپشن عوامی مفاد کا محافظ ہے، عدالتوں سے واپس ہوئے کیسز کا ریکارڈ اور شواہد ہمیں فراہم کئے جائیں۔

خط میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی، ملتان اور لاہور کے کیسز کا ریکارڈ ہمیں فراہم کیا جائے، اور 50 کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال کے عدالتوں سے واپس کیسز بھی بھجوائے جائیں، جب کہ عوام سے فراڈ کے کیس بھی 100سے کم شکایات ہونے پر ہميں منتقل کئے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments