Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان سے بھرتی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی


LA NEWS HD

رحیم یارخان سے بھرتی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی۔

بھرتیوں میں سنگین غفلت یا دانستہ اقدام، رحیم یارخان سے بھرتی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی، شناخت ظاہر ہونے پر پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں کھلبلی مچ گئی۔

خبر ملتے ہی سپرٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے صبیحہ نامی خاتون کو کانسٹیبل کی حیثیت سے بھیجا، جب کہ دوران تربیت کانسٹیبل نے خواجہ سرا ہونے کا انکشاف کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اہلکار کے خواجہ سرا ہونے بارے ٹریننگ کالج کو نہیں بتایا گیا، زیرتربیت خواتین اہلکارخواجہ سراکے ساتھ رہنے کو تیارنہیں، معاملے کی نوعیت کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ 

Post a Comment

0 Comments