کراچی: سرجانی ٹاؤن میں لڑکی سے مبینہ تشدد اور زیادتی کیس کے ملزم استاد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ استاد نے ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر پہلے ان کی بیٹی کو روکا پھر پانی میں کچھ ملا کر پلایا تو وہ بے ہوش ہوگئی۔
بعد ازاں ٹیچر لڑکی کو گاڑی میں گراؤنڈ میں لے گیاجہاں کچھ اور لڑکے بھی موجود تھے،لڑکوں نے بیٹی پر تشدد کیا اور کپڑےپھاڑے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
0 Comments