Ticker

6/recent/ticker-posts

’صنفِ آہن‘ اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار

لاہور: پاکستانی کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم میاں نعیم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ  اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کیا  اور ملزم نے 2019 سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف آخری مرتبہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے صنفِ آہن میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

 

Post a Comment

0 Comments