Ticker

6/recent/ticker-posts

مسجد کے احاطے سے نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی


 کراچی: شادمان ٹاؤن کے علاقے میں مسجد کے احاطے سے نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی ہے۔

شارع نورجہاں پولیس کے مطابق شاد مان ٹاؤن کے علاقے میں مسجد کے اندر لان سے 22 سالہ آصف امتیاز کی لاش ملی مقتول کو سینے کے نیچے ایک گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔

مقتول کے قریب ایک پسٹل اور موبائل فون ملا ہے تحویل میں لیکر اسے فرانزک کے لیے بھیج دی ہے رپورٹ آنے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آئیگی ۔ سرجانی ٹاون کا رہائشی اور ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا پولیس کے مطابق مقتول کے گھروالوں کا کہنا ہے جمعے کی شام کو آصف امتیاز گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ شاپنگ کرنے جارہا ہے اس کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔

مقتول کے موبائل فون پر آخری نمبر اس کے والد کا نمبر ڈائل ہوا تھا ۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے انھوں نے فائرنگ کی آواز نہیں سنی جبکہ مسجد کے اطراف میں ایک فیملی کا کہنا ہے انھوں نے رات تین بجے ایک فائر کی آواز سنی تھی پولیس ہر زاویئے سے تفتیش کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments