Ticker

6/recent/ticker-posts

عیدمیلادالنبیﷺ پر ملک بھر میں چراغاں کے خوبصورت مناظر

ہر طرف روح پرور مناظر، درود و سلام کی صدائیں


ملک بھر میں محسن انسانیت، سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منانے کی تیاریاں ملک کے گوشے گوشے میں پوری عقیدت و احترام اور زور و شور سے جاری ہیں، 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر سے چھوٹے بڑے جلوس و ریلیاں برآمد ہوں گے اور میلاد کی محافل اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جن سے علماء کرام خطاب کریں گے۔


کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں رنگ و نور سے جگمگاتی فضائوں نے عید سے پہلے عید کا سماں بنادیا ہے، مدحت رسول کا اپنا اپنا انداز ہے، گلہائے عقیدت کا اپنا اپنا رنگ ہے

جسے دیکھیے روح پرور تیاری کے جتن کررہا ہے، گھروں کو سجانے کیلئے لائٹنگ کی جارہی ہے اور جھنڈے لگائے جارہے ہیں۔

ہر جگہ نور ہی نور پھیلا ہوا ہے اور فضائیں نعتوں سے گونج رہی ہیں، بچے بڑے سب ہی عشق نبیؐ سے سرشار نظر آتے ہیں۔




 مساجد، گلیوں، بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

مختلف شہروں میں محافل درود و نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں شمع رسالت کے پروانے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments