Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں، حمزہ علی عباسی کا عبداللہ قریشی کے میوزک چھوڑنے پر ردعمل


 عبداللہ قریشی کے میوزک انڈسٹری چھوڑنے پر حمزہ علی عباسی نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں موسیقی مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اللہ آپ کو ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے، بس یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام میں موسیقی مکمل طور پر حرام نہیں ہے

حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں معروف اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی کی موسیقی کے موضوع پر گفتگو پر مبنی ویڈیوز کا لنک بھی شیئر کیا اور انہوں نے عبداللہ قریشی سے کہا کہ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو براہ کرم یہ پروگرامز ضرور دیکھیں۔

حمزہ علی عباسی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عبداللہ قریشی نے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موسیقی کے حلال یا حرام ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور ویسے بھی یہ ایک طویل بحث ہے کیونکہ ”موسیقی“ بذات خود ایک بہت وسیع اصطلاح ہے۔

Post a Comment

0 Comments