Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری؛ مزید دو افراد ہلاک


 راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 3084 تک پہنچ گئی، شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 233 ہوگئی۔

 راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 45 مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 233 مریض زیر علاج ہیں۔رائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 92 مریض داخل ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 86 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 55 مریض زیر علاج ہیں۔

اسی طرح تین اسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو مریض 130 ہوگے، ابتک ڈینگی کا نشانہ بن کر 2 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments