اسلام آباد: محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون، میک بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے262 کے ذریعے اسلام آباد آنے والے تین مسافروں کو روک کر چیک کیا گیا تو اُن کے سامان سے 106آئی فون فورٹین میکس پرو، 12میک بک اور 37 نئے و استعمال شدہ لیپ ٹاپ ،6 آئی پیڈ پرو ،منی اور 20 استعمال شدہ ٹیب ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔
0 Comments