Ticker

6/recent/ticker-posts

اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی


 آج کے ڈیجیٹل دور میں ہر کوئی اچھے سے اچھا موبائل ،لیپ ٹاپ خریدنے کی دوڑ میں بھاگ رہا ہے، اپنے آپ کو  دوسروں سے برتر ثابت کرنے لیے لوگ ہر حد سے گزرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں ۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیاجہاں اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 16 سالہ طالبہ  اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  مغربی بنگال کی 12ویں جماعت کی طالبہ نے 9 ہزار روپے کا نیا اسمارٹ فون آن لائن آرڈر کیا، پر اس کے پاس اتنی رقم نہیں تھی، لہٰذا وہ اپنا خون بیچنے اسپتال چلی گئی۔

بلڈ بینک کے ملازم نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ انہیں اس وقت شک ہوا جب لڑکی نے خون عطیہ کرنے کے بدلے پیسے مانگے۔

تاہم اسپتال کے عملے نے فوری طور پر چائلڈ کیئر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی جو اسپتال پہنچ گیا اور انکوائری کے بعد اصل وجہ معلوم ہوئی،لڑکی نے بتایا کہ فون جلد ہی موصول ہونے والا ہے  اور میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی اس لیے  میں نے خون بیچنے کا فیصلہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments