Ticker

6/recent/ticker-posts

جھوٹے مقدمات میں کیوں جیل جانا پڑا؟ حق ہے کہ یہ سوال پوچھوں: نواز شریف


 جھوٹے مقدمات میں کیوں جیل جانا پڑا؟ حق ہے کہ یہ سوال پوچھوں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے، ان سب تکالیف کے باوجود پاکستان جانے کا فیصلہ کیا، مریم سے کہا کہ ہم حق پر ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا میں نے کہا بعض قومی امور ایسے ہیں جن کا تاریخ میں ہم کبھی حساب نہیں دے سکیں گے، ان سب کا کسی کو تو حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا اور سزا غلط تھی، جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جیل جانا پڑا؟  ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا حق ہے کہ میں یہ سوال پوچھوں۔

Post a Comment

0 Comments