Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کی لوٹ سیل

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کی لوٹ سیل لگا دی۔

سما قومی وسائل کو بے دردی سے لٹانے کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر لے آیا، جس کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نےاربوں کے اہم ترین منصوبوں کی لوٹ سیل لگادی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام تر اعتراضات کے باوجود داسو مانسہرہ 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا۔

پی ٹی آئی دور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متنازع ٹھیکے کی انتہائی جلد بازی میں منظوری دی۔

ڈیل کے مشکوک ہونے کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کئی ارکان اجلاس سےغائب ہوگئے۔

گوپا نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ مذکورہ کمپنی نے قواعد کے خلاف فنانشل اسٹیٹمنٹ داخل کی، وزارت توانائی اور جرمن کنسلٹنٹ کمپنی نے کمپنی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے، اور وزارت توانائی نے بھی غیرملکی کمپنی کی پری کوالیفیکیشن کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب سیکرٹری کمپنی این ٹی ڈی سی اظہر سلیم کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بحث ہوئی، کنٹریکٹر پر اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اظہر سلیم کے مطابق ورلڈ بینک اور کنسلٹنٹ نے کنٹریکٹر پر اطمینان کا اظہار کیا تھا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد سائنوہائیڈرو کو ٹھیکا دیا گیا۔

 

Post a Comment

0 Comments