Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاکٹر کی غفلت سے آپریشن کے دوران تولیہ اور بیلٹ مریضہ کے پیٹ میں رہ گیا


 راولپنڈی: راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران تولیہ اور بیلٹ مریضہ کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

آپریشن کے چار ماہ بعد تکلیف پر خاتون کا دوبارہ آپریشن کرکے تولیہ اور بیلٹ نکال لیا، متاثرہ مریضہ کے والد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چکوال کے رہائشی ماسٹر نثار نے بتایا کہ اس کی بیٹی عظمٰی کا اس سال جون کے مہینے میں پیٹ سے رسولی نکالنے کا آپریشن مورگاہ میں واقع نجی ہسپتال میں ہوا تھا نے بتایا کہ آپریشن کے کچھ روز بعد پیٹ میں دوبارہ تکلیف ہوئی تو ٹیسٹ کرانے پر انکشاف ہوا کہ آپریشن میں استعمال ہونے والا تولیہ اور بیلٹ مریضہ کے پیٹ میں موجود ہے۔

ماسٹر نثار کا کہنا تھا کہ اس نے انتہائی تشویشناک حالت میں بیٹی کو پنج سڑکی کے قریب نجی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دوبارہ پیٹ کا آپریشن کرکے تولیہ اور بیلٹ نکال لیا ہے لیکن مریضہ کی حالت بدستور انتہائی تشویشناک ہے۔

Post a Comment

0 Comments