Ticker

6/recent/ticker-posts

برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار


 راولپنڈی: پولیس نے صادق آباد کے علاقے سے برقع  پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

 فیصل نامی شخص برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جس پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس  راولپنڈی کے عملے کو شکایت کی۔

شہریوں کی شکایت پر جب پولیس نے لیڈیز کانسٹیبل کے ساتھ جاکر چیک کیا تو برقع  پوش ایک مرد نکل آیا۔

سٹی ٹریفک پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے جو بھی خاتون یا لڑکی اترتی تو برقع پوش اس سے چھیڑ خانی کرتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments