Ticker

6/recent/ticker-posts

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل


 لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرحامد زمان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا فروری 2013 میں عمرخان نے حامد زمان کو ای میل بھیجی ۔میل موصول ہونے کے بعد فارن فنڈنگ لیگل کرانے کے لئے انصاف ٹرسٹ بنائی گئی اور غیرقانونی فنڈنگ کاپیسہ الیکشن مہم میں استعمال کیاگیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے رپورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپرحامد زمان نے لیڈر شپ سے مل کر 3 بنک اکاونٹس کھلوائے۔ مئی 2013 کو ایک اکاوٹنس میں 6 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے۔اس رقم سےنجی کمپنیوں کوپیسے منتقل کئے جاتے رہے۔ اسی طرح دیگربنک اکاونٹس میں بھی رقم منتقل ہوتی رہی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم حامد زمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اورایف آئی اے کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Post a Comment

0 Comments