Ticker

6/recent/ticker-posts

لال حویلی قبضہ معاملہ؛ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک سے ریکارڈ طلب


 ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے لال حویلی اور ملحقہ 7 یونٹس پر قبضے کے معاملے سے ماتحت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے تمام ریکارڈ مانگ لیا۔

محکمہ اوقاف نے گزشتہ ہفتے لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کا قبضہ غیرقانونی قرار دیا تھا۔

شیخ رشید اور ان کے بھائی نے محکمہ اوقاف کے فیصلے کے خلاف ماتحت عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سیشن جج نے درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم پر اپیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے فیصلے کیخلاف ایڈمنسٹریٹر کو اپیل کردی۔

ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے تمام ریکارڈ مانگ لیا، کیس پر سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments