Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے ’’فاسٹ بولرز‘‘ کو اہم ہتھیار قرار دیدیا


 سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں ’’فاسٹ بولرز‘‘ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالےسے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کی موجودگی میں ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیسرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں بھی وہ زبردست پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، خصوصاً حارث رؤف نے آؒخری اووز میں بہت اچھی بولنگ کرکے امپرو کیا ہے

Post a Comment

0 Comments