Ticker

6/recent/ticker-posts

بحران سے نکلنےکیلئے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہونگے: سابق گورنر اسٹیٹ بینک


 کراچی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا ہےکہ بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں، بحران سے نکلنےکے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکاکی معاشی صورت حال میں بہت فرق ہے، بھارت نے نوےکی دہائی میں نجکاری شروع کی پاکستان میں ایسانہ ہوا، بنگلادیش میں حکومت جو بھی ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتیں۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس تنخواہیں دینےکے بھی پیسے نہیں ہوتے، بحران سے نکلنےکے لیے مفتاح اسماعیل جیسے مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments