Ticker

6/recent/ticker-posts

پولی پِلز‘ قبل از وقت لاکھوں اموات کو روک سکتی ہیں، تحقیق


 جنیوا: ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون اور کولیسٹرول کی بلند سطح کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا مرکب  یعنی ’پولی پل‘ کے ذریعے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں قبل از وقت اموات، دل کے دورے اور فالج کے کیسز سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پولی پلز استعمال نہ کر کے عالمی صحت نے مہلک قیمت ادا کی ہے۔ پولی پل میں بلڈ پریشر کم کرنے والی سستی ادویات، اسٹیٹنس اور ایسپرن کے تمام مرکبات کو ملا کر ایک گولی کی صورت میں دی جاتی ہے۔

صفِ اول کے دو ماہرین امراضِ قلب کے مطابق ادویات کی وسیع پیمانے پر دستیابی بڑی حد تک قلبی امراض کے خطرات کو کم کردے گی اور یہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی دسترس میں ہوگی

Post a Comment

0 Comments