Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی، وزیراعظم


  اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی  شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کے لیے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کی کمیٹی کو کسان نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سفارشات کی روشنی میں زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  انہوں نے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا، اور انہیں بجلی کے بلوں کی ادائیگی، کھاد کی فراہمی اور زرعی آلات کی خریداری پر سبسڈی فراہم کی۔

ملاقاتوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رانا مشہود احمد خان اورمتعلقہ اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments