Ticker

6/recent/ticker-posts

آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق زیرگردش خبریں غلط قرار


 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں غلط ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق صدر کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے، آصف علی زرداری ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل کردیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دبئی سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

آصف زرداری کےچیک اپ کےلئے دبئی سے آنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرزکےمطابق آصف زرداری فوری بیرون ملک علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کراچی سے جرمنی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے پہلے بلاول بھٹو نے اسپتال میں آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments