لاہور: ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی تفتیشی افسر کو چند روز قبل خود کشی کرنے والی خاتون کے معاملے میں بے حسی دکھانے پر معطل کردیا گیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر کرائم ونگ میں تعینات سب انسپکٹر صبا شوکت کو معطل کر کے انکوائری لگا دی گئی ہے۔
وہاڑی کی رہائشی خاتون نبیلہ نے چند روز قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، نبیلہ بی بی کو اس کے محلے دار بااثر افراد ویڈیوز اور تصاویر کے زریعے بلیک میل کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نبیلہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ نبیلہ نے ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن بروقت کاروائی نہیں کی،ملزمان درخواست کے بعد نبیلہ کو مزید تنگ شروع کرنا ہو گئے۔
انچارج سائبر کرائم ونگ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی،سائبر کرائم ونگ کے رویے سے چند سال قبل بھی ایک خاتون اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکی ہے۔
0 Comments