Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پنجاب میں گورنر راج کے آپشن پرغور


 حکومتی جماعت ن لیگ نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پنجاب میں گورنر راج اور صوبائی حکومت گرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کا اہم ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت لینے پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بات ہوئی اور لانگ مارچ روکنے کے لئے پنجاب میں گورنرراج کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اینٹی گروپ سے رابطے کے آپشن پر سنجیدگی سے فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے، ار وفاقی وزراء کے خلاف مقدمات پر پنجاب حکومت کو گرانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سنئیر رہنماؤں نے وزیر اعظم شہبازشریف اور قائد نواز شریف کو اپنی سفارشات بھجوا دی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments