عوامی مسلم لیگ کے سربنراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آرٹیکل245کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔ وزیر داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15نومبر تک سیاست آر پار ہوجائےگی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں۔مفتاح مفت میں مارا گیا.
0 Comments