Ticker

6/recent/ticker-posts

’آسٹریلیا جانے کا وقت آ گیا‘، فخر نے ری ہیب کے بعد شاہین کے ساتھ تصویر شیئر کردی


 قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویر جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجریز کے باعث برطانیہ میں ری ہیپ پراسس میں مصروف تھے تاہم اب دونوں کھلاڑی ری ہیب پراسس مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔

اسی حوالے سے فخر زمان نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ ری ہیب کے لیے میں بہترین لوگوں کے ساتھ رہا۔

فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب آسٹریلیا اور کرکٹ ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments