Ticker

6/recent/ticker-posts

دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری


 پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے دفتر سے جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے، تاہم ٹارگٹ کنفرم نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ژوب ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت اور لورالائی میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو چوکس اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔




Post a Comment

0 Comments