احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ کواشتہاری قراردینےکی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں 23 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
عدالت کی مفرورملزم نعیم یحییٰ کواشتہاری قراردینےکی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے 21اکتوبر تک ملزم کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق کاروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
نیب کےمطابق سابق ایم ڈی پی ایس او پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پی ایس او افسران نے بائیکو کمپنی کے افسران کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 23 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

0 Comments