Ticker

6/recent/ticker-posts

فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ

تحریک انصاف نے فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دی۔

تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا، انہیں ہراساں کیا، ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، انہیں فوری روکا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کر رہی ہے، عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے، اور بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق وصول کیے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

 

Post a Comment

0 Comments