Ticker

6/recent/ticker-posts

عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا


 عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1709 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 50 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 357 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ 40 روپے کمی کے ساتھ 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 28 پیسے کی کمی کے بعد 1354 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی۔

Post a Comment

0 Comments