Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک افغان سرحد انگور اڈا سے روسی گولہ بارود پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام


 جنوبی وزیر ستان: کسٹمز اسٹاف اور بارڈر اسٹیشن انگور اڈا نے روسی نژاد گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز حماد احمد کی سربراہی میں رات گئے آپریشن کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر آف کسٹمز حماد احمد کی سربراہی میں جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد انگور اڈا ایک آپریشن کیا گیا۔ امجد الرحمان، کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی خبر پر کسٹمز اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی۔

مکس سبزیوں اور سیبوں پر مشتمل ایک 6 پہیہ گاڑی رجسٹرڈ گاڑی کسٹم بارڈر اسٹیشن غلام خان کے NLC ٹرمینل میں داخل ہوئی۔ اسکین کرنے پر، سامان کے پیچھے ایک خانے کا پتہ چلا۔جس کے معائنے کے بعد روسی نژاد گولہ بارود اور ہر قسم کے ہتھیار بھاری مقدار میں چھنے کارروائی کرتے ہوئے تمام گولہ بارود ضبط کیا گیا اور گاڑی میں سوار افراد کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور ملوث تمام افراد کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments