Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات


  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں اتفاق کیا گیا حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ , وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments