پاکستان ( Pakistan ) کے سابق آرمی چیفس ( COAS ) کے ملک میں ہانے یا نہ ہونے کے بارے میں اکثر اوقات منفی پروپیدنڈا کیا جاتا ہے کہ وہ بیرون ملک قیمتی اثاثوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔
حقیقت
جنرل راحیل شریف: سعودی عرب ( گورنمنٹ آف پاکستان ) کی اجازت سے گئے۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی: پاکستان، گالف روڈ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں، وہ آسٹریلیا نہیں گئے۔
جنرل پرویز مشرف: متحدہ عرب امارات، دبئی میں میڈیکل گراؤنڈ پر زیر علاج ہیں۔
جنرل جہانگیر کرامت: امریکا میں تھے، تاہم بعد ازاں وہ لاہور آگئے اور وہیں رہائش پذیر ہیں۔
جنرل عبدالوحید کاکڑ: بھی گالف روڈ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں۔
جنرل آصف نواز جنجوعہ: کا انتقال پاکستان میں ہوا۔
جنرل مرزا اسلم بیگ: پاکستان میں موجود ہیں۔
جنرل ضیاء الحق: پاکستان میں شہید ہوئے۔
جنرل ٹکا خان: کا انتقال بھی سرزمین خداداد پاکستان میں ہوا۔
جنرل ایوب خان:کا انتقال بھی پاکستان میں ہوا۔
یہ ہیں وہ مختصر تفصیل جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے پروپیگنڈا کیا گیا، جھوٹ بولا گیا، اور یہ کہا گیا کہ یہ جنرلز ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان میں نہیں رہتے۔
اب 1947ء سے لے کر آج دن تک کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرلز کی مکمل مدت اور نمبر سے ترتیب سے ہسٹری پیش کرتے ہیں، یہ ہر پاکستانی کو معلوم ہونی چاہیئے۔
پہلے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل سر فرینک میزروی تھے! مدت ملازمت
وہ 15:08:1947 سے 10:02:1948 تک چیف رہے۔
دوسرے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل سر ڈوگلس گریسی تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 11:02:1948 سے 16:01:1951 تک چیف رہے۔
تیسرے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل محمد ایوب خان تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 16:01:1951 سے 26:10:1958 تک چیف رہے۔
چوتھے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل محمد موسیٰ خان تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 27:10:1958 سے 17:06:1966 تک چیف رہے۔
پانچویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل آغا محمد یحییٰ خان تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 18:06:1966 سے 20:12:1971 تک چیف رہے
چھٹے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
لیفٹننٹ جنرل گل حسن خان تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 20:12:1971 سے 02:03:1972 تک چیف رہے۔
ساتویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل ٹکا خان تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 03:03:1972 سے 01:03:1976 تک چیف رہے۔
آٹھویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل محمد ضیاءالحق شہید تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 01:03:1976 سے 17:08:1988 تک چیف و صدر رہے۔
نویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل مرزا اسلم بیگ تھے، مدت ملازمت
وہ 17:08:1988 سے 16:08:1991 تک چیف رہے۔
دسویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل آصف نواز جنجوعہ تھے، مدت ملازمت
وہ 18:08:1991 سے 08:01:1993 تک چیف رہے۔
گیارویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل عبدالوحید کاکڑ تھے، مدت ملازمت
وہ 11:01:1993 سے 12:01:1996 تک چیف رہے۔
بارہویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل جہانگیر کرامت تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 12:01:1996 سے 06:10:1998 تک چیف رہے۔
تیرہویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل پرویز مشرف تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 06:10:1998 سے 28:11:2007 تک چیف و صدر رہے۔
چودہویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل اشفاق پرویز کیانی تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 29:11:2007 سے 29:11:2013 تک چیف رہے
پندرہویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل راحیل شریف تھے، ان کی مدت ملازمت
وہ 29:11:2013 سے 29:11:2016 تک چیف رہے۔
سولہویں چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں، ان کی مدت ملازمت
وہ 29:11:2016 سے ابھی تک چیف ہیں۔
نوٹ
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 1947ء سے 1972 جنرل گل حسن خان تک سربراہان آرمی کے کمانڈر انچیف کے نام سے عہدے تھے۔
سال 1972 سے لے کر اب تک سربراہان آرمی کے نام چیف آف آرمی اسٹاف کہلاتے ہیں
0 Comments