Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دوا کی فراہمی بند


 لاہور کے جنرل اسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ہیلتھ کارڈ پر دوا کی فراہمی بند ہو گئی۔

اسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے والے ٹھیکیدار فرہاد کا کہنا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی پر دوا کی سپلائی بند کی گئی، یکم جنوری 2022 سے 12 اکتوبر تک فراہم کی گئی دواوں کی رقم نہیں دی گئی۔

فرہاد کا کہنا ہے کہ جنرل اسپتال کے ذمہ دواوں کی مد میں 70 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ بھی تقریباً 70 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پر منگوائی گئی دوا میں کوئی دوا کم ہو تو اسپتال پنالٹی ڈال دیتا ہے، 10 ماہ سے رقوم ادا نہیں کی گئیں، مزید دوائیں سپلائی نہیں کر سکتے۔

ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں نے دواوں کی سپلائی روک دی تھی، 2 دن میں ٹھیکیداروں کو رقم کی ادائیگی شروع کر دیں گے، رقم ادا ہوتے ہی دواؤں کی سپلائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments