Ticker

6/recent/ticker-posts

یوکرین کے دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں میزائل حملے


 یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پر میزائل حملے ہوئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق پیر کی صبح یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔

دارالحکومت کیف کو کئی روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے بتایا ہے کہ میزائل حملے شہر کے مرکزی علاقے شیوچینکو میں ہوئے ہیں، جہاں کئی تاریخی عمارات کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر بھی واقع ہیں۔

کیف کے علاوہ یوکرین کے جن شہروں میں میزائل حملے کئے گئے ہیں، ان میں ترنوبیل، زیتومیر، ڈینیرو اور کرمینچوک بھی شامل ہیں، حملے ایسے وقت میں کئے گئے جب لوگوں کی بڑی تعداد تلاش معاش کے لئے نکلی تھی۔

میزائل حملوں کے بعد یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ آج کی صبح مشکل ہے، ہم دہشت گردوں سے نمٹ رہے ہیں، ان کے 2 اہداف ہیں، ایک توانائی کی رسد کا بنیادی ڈھانچہ اور دوسرا عوام۔

ولادی میر زیلنسکی نے مزید کہا کہا وہ یوکرین میں خوف و ہراس اور افراتفری چاہتے ہیں، وہ ہمارے توانائی کے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا میزائل حملوں کے بعد افریقی ملکوں کا دورہ ملتوی کرکے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments