Ticker

6/recent/ticker-posts

قلات میں سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکا، دو افراد جاں بحق


 قلات: بلوچستان کے شہر قلات میں سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی میں بم دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس میں سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ہوا، بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دو سیلاب متاثرین کرایے کی گاڑی میں امدادی سامان جوہان سے قلات لارہے تھے اور دھماکے باعث دونوں جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ایک شخص کا تعلق قلات اور دوسرے کا تعلق سندھ سے ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کے مکانات بھی میں سیلاب میں بہہ گئے تھے، لیویز اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پہنچے اور تحقیقات کیں۔

Post a Comment

0 Comments