Ticker

6/recent/ticker-posts

سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار


 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سکھر میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل سکھر نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےملزم محمد غفران کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments