Ticker

6/recent/ticker-posts

صدر مملکت کے پاس ایڈوائس پرعمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے، وزیرداخلہ


 وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس پرعمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے صدر پاکستان عارف علوی کو آرمی چیف اور چیف آف جوائنٹس اسٹاف کمیٹی کے لئے ایڈوائس بھیج دی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایڈوائس سیکریٹ کمیونیکیشن نہیں اوپن کمیونیکیشن ہے، وزیر اعظم نے کابینہ کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی آفیسر کی ریٹائرمنٹ کو فریز کرسکتے ہیں، یہ ایک ایگزیکٹو فیصلہ ہے، صدرمملکت کے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے، صدر مملکت ایڈوائس پر فوری عمل بھی کرسکتے ہیں اور تاخیر بھی، لیکن اب یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی، اس میں بھی صدر مملکت نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ایڈوائس پرعمل کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کبھی آئین سے کھیلتے ہیں تو کبھی سائفرسے کھیلتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments