Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب پولیس کارکردگی کیوں نہیں دکھاسکی؟ وجہ سامنے آگئی


 پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 8 سال کے دوران آئی جی سے ایس ایچ او تک کوئی بھی افسر اپنی پوسٹ پر ایک سال بھی تعینات نہ رہ سکا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 8 سال کے دوران پنجاب میں 12 آئی جی پولیس تعینات ہوئے جبکہ صوبے بھر کے 39 اضلاع میں کوئی ایس ایچ او 6 ماہ بھی پورے نہ کرسکا۔

0 of 10 secondsVolume 0%
 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 8 سال میں آر پی اوز کی تعیناتی کی اوسط مدت ساڑھے 9 ماہ رہی جبکہ صوبے میں ڈی پی اوز کی اوسط تعیناتی کی مدت ساڑھے 8 ماہ رہی۔ پنجاب میں 8 سال کے دوران کوئی ایس ڈی پی او بھی 8 ماہ تعینات نہیں رہا۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ایس ایچ اوز کی سب سے زیادہ اوسط مدت ملتان میں 5 ماہ اور چند دن رہی۔ ایس ایچ اوز کا سب سے کم اوسط دورانیہ وہاڑی میں 2 ماہ کے قریب ہے۔ 8 سال کے دوران 35 اضلاع میں 395 ڈی پی اوز تعینات ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments