Ticker

6/recent/ticker-posts

کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی تنزلی کا شکار

 

آئی سی سی کی ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کا شکار ہوگئے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے، اور پاکستانی کپتان بابراعظم اس میں بھی ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق تین درجے تنزلی کے بعد اٹھارویں نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور انہی کے ہم وطن اسٹیواسمتھ 2 درجےترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

1 second of 10 secondsVolume 0%
 

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان بابراعظم ایک درجےتنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، بھارت کے رشبھ پانت پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، آسٹریلیا کے تریونس ہیڈ ساتویں اور ان کے ہم وطن عثمان خواجہ آٹھویں، سری لینکا کے ڈیموتھ نویں اور بھارت کے روہیت شرما دسویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان4 درجے تنزلی کے بعد21 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ففٹی بنانے والے سعود شکیل نے ٹیسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 32 درجے ترقی کے بعد 61 واں نمبر پایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments