Ticker

6/recent/ticker-posts

رینجرز کی لیاقت آباد میں کارروائی، 100 ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار


  کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد سی ون ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان محمد حمزہ اور شاہ زیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 تیس بور پستول ، 25 موبائل فونز اور 2 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی، جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments