Ticker

6/recent/ticker-posts

کسٹم کا لانچ پر چھاپہ، 17 کروڑ کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


  کراچی: پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پاکستان سے سمندری راستے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے ریڑھی گوٹھ کھلے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں کھڑی مشکوک لانچ کی جانچ پڑتال کی جس سے 210 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ مشکوک لانچ سے 10 کلو گرام ایمفیٹائن کرسٹل اور 200 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی مجموعی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے منشیات اور لانچ ضبط کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لانچ کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔ حکام نے لانچ اور منشیات اے ایس او ہیڈکوارٹر گھاس بندر منتقل کردی ہے اور مزید تفتیش کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments