Ticker

6/recent/ticker-posts

فروری، گھروں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں 35 فیصد اضافہ بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 215 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا


 بینکوں کی جانب سے گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 215 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 159 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments