Ticker

6/recent/ticker-posts

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ









اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب جبکہ جون 2020 سے دسمبر 2022 تک ملکی قرضوں میں 16 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون2020میں حکومتی قرضہ 36ہز ار399ارب تھا جو جون 2021 تک بڑھ کر 39ہزار 866 ارب کا جا پہنچا، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر ملکی اور غیر ملکی قرض 49 ہزار193 ارب سے بڑھ کر دسمبر 2022 تک مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا۔



Post a Comment

0 Comments