Ticker

6/recent/ticker-posts

پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


 شارجہ: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 93 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زدران 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 92 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments