Ticker

6/recent/ticker-posts

بیجنگ: چین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئر فورس نے ملکی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔


 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ساؤتھ چائنا میں بحری حدود کی فضا میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا جس سے آبی گزرگاہ کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

چینی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملکی فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو خبردار کیا اور انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے چین کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی طیارے نے عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے معمول کی کارروائی کے دوران پرواز بھری تھی۔

امریکی بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی طیارہ معمول کی پرواز کے بعد خود ہی واپس لوٹ آیا۔ طیارے کو بھگانے کا چینی دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔

Post a Comment

0 Comments