Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی کا مقدمات اور کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ


 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قیادت کے خلاف درج مقدمات اور کارکنان کی گرفتاریوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا کہ دس اپریل 2023ء سے 21 مارچ تک ہونے والی ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کو ہم نے ایک ڈاکومینٹ کی صورت میں تیار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دستاویزات تین حصوں پر مشتمل ہیں، پہلے سیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کا سیاسی استحصال کا ذکر کیا گیا ہے جس میں زمان پارک آپریشن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کا مخالفین کے ساتھ رویہ اور عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اُن کی سیاسی پابندیوں کا ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے حصے میں ہم نے آڈیو اور ویڈیو لیکس کے معاملے کو بھی شامل کیا ہے کیونکہ یہ سوال اٹھتا ہے کہ وزیراعظم کی ٹیلی فون لائن کس نے ریکارڈ کیں اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے جبکہ یہ قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ی مزاری کا کہنا تھا کہ دستاویز میں پی ٹی آئی چیئرمین اور قیادت کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں آزادی اظہار رائے کی پابندیوں اور صحافیوں کی زباں بندی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مخالفین کو میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments